پیش نظر کتاب مشہور عالم علامہ یونس بن ابراہیم السامرائی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب ‘‘مناقب الاقطاب الاربعۃ''کے ترجمے کا پہلا جز ہے اس کتاب میں علامہ یونس ابراہیم علیہ الرحمۃ نے عالم اسلام کے چار بڑے اقتاب کا ذکر خیر فرمایا ہے۔ کتاب کا پہلا جز سرکار غوثِ اعظم سیدنا شیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حیات طیبہ کے روشن ابواب پر مشتمل ہے اور آپ کی دینی، علمی و روحانی خدمات کو اجاگر کرتا ہے۔.